رسائی کے لنکس

سردار ذوالفقار کھوسہ تحریک انصاف میں شامل، بیٹے کو قبول کرنے سے پارٹی کی معذرت


سردار ذوالفقار کھوسہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد عمران خان کے ہمراہ۔ یکم جون 2018
سردار ذوالفقار کھوسہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد عمران خان کے ہمراہ۔ یکم جون 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے سینسر راہنماؤں کے ساتھ ذوالفقار کھو سہ سے لاهور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ذوالفقار کھو سہ نے اپنے بیٹے حسام الدین کھوسہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار کھو سہ کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

’ وہ ایک طویل عرصے تک مسلم لیگ کا حصہ رہے اور انہوں نے مسلم لیگ کو عروج کے وقت چھوڑا۔ اس وقت یہ مسلم لیگ نہیں بلکہ ن لیگ بن چکی ہے‘۔

تحریک انصاف نے ذوالفقار کھو سہ کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھو سہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے معذرت کرلی۔

عمران خان کی ذوالفقار کھو سہ سے ملاقات میں بھی دوست محمد کھو سہ موجود نہیں تھے۔ تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کے کھو سہ خاندان کے صرف وہی لوگ شامل ہوئے ہیں جو ملاقات میں موجود تھے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق دوست محمد کھو سہ پر اداکارہ سپنا کے اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ جس کے باعث انہیں پی ٹی آئی میں شامل نہیں کیا گیا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اداکارہ شبنم کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے باعث فاروق بندیال کو جمعرات کی شام جماعت میں شمولیت کے کچھ دیر بعد ہی نکال دیا گیا۔ پی ٹی آئی اس وقت نئے کسی بھی مسئلہ میں الجھنا نہیں چاہتی۔

ذوالفقار کھو سہ سے جب ان کے صاحبزادے کو پی ٹی آئی میں شمولیت نہ کرنے کی بابت پوچھا کیا تو انہوں نے کوئی بھی جواب دینے سے انکار کر دیا۔

دوست کھو سہ 2008 میں مسلم لیگ ن کی طرف سے صوبہ پنجاب کے وزیراعلٰی رہ چکے ہیں۔ اس دوران ان کے اداکارہ سپنا کے ساتھ ان کی مبینہ دوستي کے خوب چرچے تھے۔

ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض ہیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چند ماہ قبل ذوالفقار کھو سہ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

XS
SM
MD
LG