رسائی کے لنکس

’تم رہنے دو بیٹا تم سے نہ ہو پائے گا‘


پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے بنایا گیا آفیشل ترانہ’کھیل دیوانوں کا ‘ ریلیز ہوگیا ہے جسے ’یوٹیوب ‘ پر جمعہ سے اب تک پونے سات لاکھ سے زائددیکھ چکے ہیں۔

ان میں سے چار لاکھ افراد نے پہلے دن ہی اسے دیکھا اور سنا تھاجسے مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ترانے کو بیشتر افراد نے پسند کیا ہے۔

اتوار کی سہ پہر تک ترانہ سننے والوں کی مجموعی تعداد چھ لاکھ 83 ہزار 759 تھی جس میں سے 38ہزار افراد نے لائیک کا بٹن دبایا جبکہ ترانے کو ڈس لائیک کرنے والوں کی تعداد تقریباً ساڑھے سات ہزار نوٹ کی گئی ۔

ترانہ اداکار اور سنگر فواد خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے ہونے والے تینوں پی ایس ایل ترانے علی ظفر نے گائے تھے۔

جن لوگوں کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا انہوں نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تنقید بھی کی ہے جو اپنی طرز کے سبب مزاحیہ اور طنزیہ انداز کی ہے ۔

ٹوئیٹر پر جاری مزاحیہ اور طنزیہ اندا ز کی اس تنقید کے کچھ نمونے آپ کی نذر ہیں:

XS
SM
MD
LG