رسائی کے لنکس

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا


پاکستان سپر لیگ ایونٹ کا 19 واں میچ پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔

جیت کی بنیادی وجہ عمر امین کے 54 اور پولاڈ نے 52 رنز رہے۔ دونوں کھلاڑی آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ ملتان سلطانز نے سات بالرز کے ہنر آزمائے لیکن شاہدی آفریدی، محمد عرفان اور محمد الیاس صرف ایک ایک ہی وکٹ حاصل کر پائے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے اور یوں پشاور کو یہ میچ جیتنے کے لئے 173 رنز کا ہدف ملا۔

پہلے تین اوورز میں فلیچر نے 20 اور امام الحق نے 10 رنز بنائے جبکہ مجموعی اسکور 30 رنز تھا۔

لیکن اگلے ہی اوور میں محمد عرفان نے فلچیر کو 24 رنز پر شکار کرلیا۔ اس وقت تک ٹیم کا اسکور 34 رنز تھا۔

چھ اوورز کا کھیل ختم ہوا تو پشاور زلمی کا ایک اور مہنگا وکٹ اس دوران آؤٹ ہوگیا۔ کامران اکمل جو پچھلے میچ میں بھی نہیں چل سکے تھے وہ اس میچ میں بھی کچھ نہ کرسکے اور بغیر کوئی رنز بناکر محمد الیاس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کامران اکمل کے بعد امین کھیلنے آئے۔ انہوں نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 8 اوورز میں 55 رنز کے مجموعی اسکور میں 7 رنز کا اضافہ کیا جبکہ امام الحق 23 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دس اوور کا کھیل مکمل ہوا تو اسکور 80 کے قریب پہنچ گیا۔ امام الحق 37 اور امین 19 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

12 واں اوور ختم ہوا تو پشاور کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 91 رنز تھا۔ امام الحق اس دوران 34 بالوں پر 39 رنز بناکر شاہد آفریدی کی بال پر مورس کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہوچکے تھے۔

ان کی جگہ پولاڈ کھیلنے آئے۔ امین اس دوران 23 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 13 اوورز تک مجموعی اسکور 98 رنز تک پہنچ گیا۔ پولاڈ سات اور عمر امین 24 رنز پر تھے۔

پشاور زلمی اور خاص طور سے پولاڈ کی جانب سے ابھی تک دھواں دھار بیٹنگ دیکھنے کو نہیں ملی تھی حالانکہ وہ اسی قسم کی بیٹنگ کے عادی ہیں یہی وجہ تھی کہ 29 بالوں میں 57 رنز درکار تھے۔ پولاڈ 13 اور امین 36 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ کل اسکور 117 رنز تھا جبکہ 16 واں اوور جاری تھا۔

سترہویں اوور میں پولاڈ نے چھکا لگایا تو اسکور بڑھتا نظر آیا تاہم شعیب ملک نے پولاڈ کے ارادے بھانپتے ہوئے فیلڈ میں کچھ تبدیلیاں کیں تاکہ پولاڈ دوبارہ اونچا شارٹ مارنے کی کوشش کریں تو ان کا کیچ لیا جاسکے تاہم پولاڈ اوور میں 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ مجموعی اسکور 138 رنز ہوگیا تھا۔

اٹھارہویں اوور کے اختتام تک اسکور مزید بڑھ گیا کیوں کہ پولاڈ نے چھکے اور چوکے لگانا شروع کردیئے تھے ۔ اسی کی کرکٹ شائقین توقع کررہے تھے۔

یہاں تک کے اسکور میں پولاڈ کے 25 بالز پر 50 رنز نمایاں تھے جبکہ دوسرے اینڈ پر عمر امین 41 رنز پر کھیل رہے تھے ۔

پولاڈ کی ہٹنگ کی بدولت ہی اسکور مسلسل اور تیزی سے آگے بڑھا یہاں تک کے نو بالوں پر 10 رنز بنانا تھے جبکہ ڈیڑھ اوور ابھی باقی تھا۔

19 اووور مکمل ہوئے تو اسکور 169 رنز ہوگیا، عمر امین 52 اور پولاڈ 52 رنز بناچکے تھے جبکہ جیت کے لئے سات بالوں پر چار رنز درکار تھے ۔

20 واں اووو پشار کی فتح اور عمر امین کی ففٹی مکمل ہونے کی خوشخبری لے کر آیا۔ پشاور نے سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔

اننگز کی ابتدا عمر صدیق اور ونسے نے کی۔ عمر کریز پر پہنچتے ہی جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔ دو اوورز میں انہوں نے 18 رنز بنالئے تھے جبکہ ونسے نے ایک رنز بنایا تھا۔ مجموعی اسکور 20 رنز تھا جو تیسرے اوور میں بڑھ کر 25 رنز ہوگیا۔ ونسے نے تیسرے اوور میں پانچ رنز کا اضافہ کیا۔

چوتھے اوور میں ابھی ایک بال باقی تھی کہ عمر صدیق 18 رنز پر ہی عمید آصف کی بال پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔

ادھر ونسے نے 19 رنز بنالئے تھے جبکہ مجموعی اسکور 39 رنز تھا۔ ان کی جگہ چارلس کھیلنے آئے۔

چھ اوور کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموی اسکور 65 رنز تھا، چارلس 21 اور ونسے 24 رنز پر کھیل رہے تھے۔

ساتویں اوور میں اسکور 70 رنز ہوگیا۔ چارلس 23 اور ونسے 28 رنز پر کھیل رہے تھے۔

چارلس اور ونسے دونوں نے اسکور میں اضافے کی کوشیشں برقرار رکھیں لیکن ونسے کو 41 رنز پر امام الحق نے رن آؤٹ کردیا۔

ملتان کی جانب سے سب سے زیادہ 57 رنز چارلس نے بنائے لیکن 122 رنز کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ کے طور پر چارلس بولڈ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ کے طور پر شعیب ملک اور کرسچین نے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن کرسچین 18 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے جبکہ شعیب ملک 27 رنز پر کھیل رہے تھے۔

حسن علی، ڈاؤسن اور عمید علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کرسیچن کی وکٹ حسن علی نے لی وہ بولڈ ہوئے۔ ان کی جگہ شاہد آفریدی کھیلنے آئے۔

اس وقت تک ملتان نے 19 اوورز کے اختتام پر 169 رنز بنالئے تھے۔

آخری اوور حسن علی نے کرایا جس میں زیادہ رنز نہیں بن سکے لیکن شاہد آفریدی اسی اثنا میں رن آؤٹ ہوگئے۔ وہ ایسے موقع پر آؤٹ ہوئے جب صرف دو بالز باقی تھیں۔

ان کی جگہ مورس آئے لیکن وہ کوئی رنز نہیں بناسکے ۔ اس طرح ملتان مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 172 رنز ہی بناسکی۔

شعیب ملک 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے بالرز : پشاور زلمی کی طرف سے حسن علی، ڈاؤسن، عمید آصف، وہاب ریاض ، ابتسام شیخ اور پولاڈ نے بالنگ کرائی۔

آج کے ملتان سلطانز : جیمس ونسے، عمر صدیق، جانسن چارلس، شعیب ملک، ڈینیل کرسچین، ٹام مورس، شاہد آفریدی، نعمان علی، محمد الیاس، جنید خان، محمد عرفان

آج کے پشاور زلمی : امام الحق، کامران اکمل، عمر امین، آندرے فلیچر، کیرون پولاڈ، لیام ڈاؤسن، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور ابتسام شیخ

پوائنٹس ٹیبل : پشاور نے اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں جن دو جیتے اور تین ہارے ہیں۔ یوں اس کے 6 پوائنٹس ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے 6 میچز کھیل کر دو جیتے اور چار ہارے، اس طرح اُس کے 4 پوائنٹس ہیں۔

XS
SM
MD
LG