اسلام آباد نے ملتان سلطان کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا جسے اس نے مقررہ اوورز سے پہلے ہی حاصل کرلیا اور یوں وہ چھ وکٹ سے یہ میچ جیت گئے۔
اس سے قبل اننگز کا آغاز عمر صدیق اور ونسے نے کیا۔ دو اوورز تک دونوں کھلاڑی آٹھ ، آٹھ رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ ٹیم کا اسکور 16 رنز تھا۔
تیسرے اوور تک یہ اسکور بڑھ کر 25 رنز ہو گیا جس میں عمر صدیق کے 13 اور ونسے کے 12 رنز شامل تھے۔ پہلا اوور فہیم اشرف، دوسرا محمد موسیٰ اور تیسرا رومان رئیس نے کرایا۔
ساتویں اوور تک دونوں کھلاڑیوں نے ڈبل فگر عبور کر لی تھی لیکن ونسے کو پٹیل نے 28 رنز پر آؤٹ کر دیا جبکہ ٹیم کا اسکور 58 رنز تھا۔ عمر صدیق 24 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ چارلس کو ابھی کھاتا کھولنا تھا۔
لیکن جانسن چارلس تھوڑی ہی دیر کریز پر رک سکے۔ انہیں شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ ان کا اسکور چار رنز تھا جبکہ ٹیم کے مجموعی اسکور میں ایک ہی رنز کا اضافہ ہوا تھا۔ یعنی 59 رنز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر۔
شعیب ملک کریز پر پہنچے تو ملتان سلطانز کو میچ جیتنے کے لئے 75 بالوں پر 62 رنز درکار تھے۔
عمر صدیق کافی دیر سے کریز پر موجود تھے لیکن انہوں نے نو اوورز کے اختتام تک صرف 27 رنز ہی بنائے تھے۔ شعیب ملک نے دو رنز بنائے یوں مجموعی اسکور 64 رنز تھا جبکہ دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
دسواں اوور ختم ہوا تو اسکور میں صرف ایک رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا۔ اس کے باوجود جیت کے لئے ابھی 59 بالز پر 53 رنز بنانا تھے۔
12ویں اوورز کے اختتام پر ملتان سلطان کا اسکور 77 رنز تھا۔ عمر صدیق نے چھکے اور چوکے لگاتے ہوئے 38 رنز بنالئے تھے، جبکہ شعیب ملک 9 رنز پر کھیل رہے تھے۔ مجموعی اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 82 رنز تھا۔
14 واں اوور ختم ہوا تو عمر صدیق 46 اور شعیب ملک 17 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ مجموعی اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 96 رنز تھا اور جینے کے لئے ملتان کو 36 بالوں پر 26 رنز بنانا تھے۔
15 ویں اوور میں اسکور 98 رنز ہو گیا جس میں عمر صدیق کے 46 اور شعیب ملک کے 17 رنز شامل تھے۔
امید تھی کہ اگلے اوور میں عمر صدیق نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن انہوں نے 16 اعشاریہ ایک اوور پر اونچا شارٹ کھیلتے ہوئے محمد موسیٰ کو اپنا کیچ پکڑا دیا جبکہ بالر رومان رئیس تھے۔ اور یوں ملتان کی تیسری وکٹ گری۔
ان کی جگہ ایوانز کھیلنے آئے تو اسکور 100 رنز تھا اور شعیب ملک 19 رنز پر کھیل رہے تھے۔
سترہویں اوور کی پہلی بال پر جبکہ اسکور میں ایک رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا ایوان بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت بھی ملتان سلطان کو 23 بالوں میں 21 رنز درکار تھے۔
نئے بیٹسمین کرسچین نے کریز پر پہنچتے ہی چھکا لگا کر اپنا کھاتا کھولا جبکہ سترہواں اوور ختم ہوا تو اسکور 113 رنز ہو گیا۔
ملتان سلطان نے مقررہ 20 اوورز سے گیارہ بالز پہلے ہی آسانی کے ساتھ 121 رنز کا ہدف عبور کرلیا اور میچ جیت لیا۔
کرسچین 16 اور شعیب ملک 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
اسلام آباد یونائٹیڈ 121 رنز بناکر آؤٹ
پی ایس ایل سیزن فور کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت دبئی میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا منگل کی رات 16 واں میچ کھیلا گیا۔
ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن اسلام آباد کی پوری ٹیم مقررہ اوورز سے بھی پہلے یعنی 14 بال پہلے ہی 121 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
یوں ملتان سلطان کو جیتنے کے لئے 122 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں نہیں ہوا۔ اوپننگ کے لئے لیوک رونکی اور ڈلپورٹ میدان میں آئے جبکہ ملتان سطانز کی جانب سے پہلا اوور محمد الیاس نے کرایا۔
الیاس نے پانچ رنز کے اسکور پر ہی ڈلپورٹ کو ونسے کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ دلپورٹ نے چار رنز بنائے تھے۔
ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کھیلنے آئے جبکہ دوسرے اینڈ پر رونکی موجود تھے جو تین اوورز میں ٹیم کے 23 رنز کے مجموعی اسکور تک 18 رنز بناچکے تھے۔
ٹیم کا اسکور 34 رنز پر پہنچا تو فرحان بھی چار رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ نعمان علی نے لی۔
اسلام آباد کے دوسرے اوپنر لیوک رونکی کے رنز بنانے کی رفتار خاصی تیز رہی لیکن محمد الیاس نے ان کی اننگز پر بھی 32 رنز پر بریک لگا دیئے اور یوں اسلام آباد کی پانچ اوورز مکمل ہونے سے بھی پہلے تیسری وکٹ گر گئی۔
ان کی جگہ حسین طلعت کھیلنے آئے جبکہ ان سے پہلے سمت پاٹیل آئے تھے۔ پانچ اوور مکمل ہونے تک دونوں بیٹسمین اپنا کھاتا نہیں کھول سکے تھے جبکہ مجموعی اسکور بھی ابھی صرف 42 رنز تھا۔
ساتویں اوور میں بالنگ اینڈ پر تبدیلی کی گئی اور جنید خان کو لایا گیا جن کا اوور مکمل ہونے تک اسلام آباد یونائٹیڈ کا اسکور 47 رنز ہوگیا۔
آٹھویں اوور میں شاہد آفریدی کو بالنگ ہنر دکھانے کا موقع دیا۔ وہ اس اوور میں کوئی وکٹ تو نہیں لے پائے البتہ ٹیم کا اسکور 57 رنز ہو گیا جس میں 12 رنز پٹیل کے اور 3 رنز حسین طلعت کے شامل تھے۔
شاہد آفریدی کا دسواں اوور ایک وکٹ لے گیا۔ انہوں نے حسین طلعت کو آٹھ رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ ٹیم کا اسکور 62 رنز تھا۔ شاہد آفریدی کی اس ان کٹنگ بال کو حسین طلعت سمجھنے سے قاصر رہے اور بالر ان کے بیٹ اور لیگز سے نکلتے ہوئے سیدھی وکٹس سے جا ٹکرائی۔ شاہد آفریدی اس طرح کی بالنگ کے ماہر خیال کئے جاتے ہیں۔
شاہد آفریزی نے ہی سمت پٹیل کو اس وقت آؤٹ کر دیا جب وہ پوری طرح کریز پر قدم جما چکے تھے اور شاید دھواں دھار بیٹنگ کے موڈ میں تھے لیکن 20 ربز ہر انہیں شاہد آفریدی نے شکار کر لیا۔
اس وقت تک اسکور پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 75 رنز ہو گیا تھا۔ پارنیل پانچ رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ نئے آنے والے کھلاڑی تھے آصف علی۔
13 ویں اوورز کے اختتام پر پارنیل کی وکٹ بھی گری گئی۔ انہوں نے صرف پانچ رنز بنائے تھے۔ ان کی وکٹ محمد عرفان نے لی۔
14 واں اوور ختم ہوا تو اسلام آباد کا اسکور 94 رنز تھا۔ شاداب خان 3 اور آصف 16 رنز پر کھیل رہے تھے۔
پندرہویں اوور سے پہلے ہی اسلام آباد کی ساتویں وکٹ بھی شاداب خان کی صورت میں گر گئی۔ وہ صرف 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔ ان کی وکٹ نعمان علی نے لی۔
آصف علی نے بہت تیزی سے اسکور کیا اور بارہ بالوں میں 22 پر پہنچے ہی تھے کہ کرسچین نے انہیں آؤٹ کر دیا۔
ان کی جگہ رومان رئیس آئے لیکن اگلی ہی بال پر کرسچین نے انہیں بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھائی۔ یوں اسلام آباد کی نو وکٹس 106 رنز پر گر گیئں۔
آخری وکٹ کے طور پر موسیٰ اور فہیم اشرف آئے جن کے پاس پاس چار اوورز تک کھیلنے کا موقع تھا۔ فہیم اشرف نے سترہ اوورز تک پانچ اور محمد موسیٰ نے دو رنز بنا کر اسکور 110 تک پہنچایا۔
اس دوران فہیم اشرف نے 16 رنز بنالئے تھے لیکن آصف ابھی دو رنز پر ہی کھڑے تھے کہ کرسچین ان کی وکٹ لے آڑے جبکہ فہیم ٹاٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطان کی جانب سے محمد الیاس، نعمان علی اور شاہد آفریدی نے دو دو ، کرسچین نے تین اور محمد عرفان نے ایک وکٹ لیا۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں
ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں آج کے میچ کے لئے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے حماد اعظم اور کرس گرین کی جگہ نعمان اور ایونز کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں۔ ان میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں یعنی اس نے تین میچز جیتے ہیں۔
اس کے مقابلے مں ملتان سلطانز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اُس کے دو پوائنٹس ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔ ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔