رسائی کے لنکس

پنجاب اور خیبر پختونخوا صوبوں کی کابینہ کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختوخوا کی صوبائی کابینہ کے ارکان کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں صوبوں کے وزرا کے ناموں کا اعلان آج اتوار کے روز پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد کیا گیا۔

پنجاب کی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہو گی جن میں 23 وزرا اور ایک مشیر شامل ہیں۔ 23 وزرا میں سے 15 کے محکموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 8 وزرا کے محکموں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سینئر وزیر اور محمد اکرم چوہدری سیاسی اُمور کیلئے وزیر اعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی کابینہ 15 ارکان پر مشتمل ہو گی جن میں 12 وزرا، دو مشیر اور ایک خصوصی معاون شامل ہیں۔ کے پی کے کے ایک کے سوا تمام وزرا کے محکموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کی کابینہ کے ارکان یہ ہیں:

1۔ حافظ ممتاز احمد ۔ وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول

2۔ مخدوم ھاشم بخت ۔ وزیر خزانہ

3 ۔ سمیع اللہ چوہدری ۔ وزیر خوراک

4 ۔ فیض الحسن چوہان ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت

5 ۔ محمد سبطین خان ۔ وزیر بے محکمہ

6 ۔ سردار آصف نکائی ۔ وزیر بے محکمہ

7 ۔ حافظ عمار یاسر ۔ وزیر بے محکمہ

8 ۔ یاسر ہمایوں سرفراز ۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، سیاحت

9 ۔ میاں محمود الرشید ۔ وزیر برائے ھاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ

10 ۔ میاں اسلم اقبال ۔ وزیر صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری

11 ۔ ملک نعمان لنگڑیال ۔ وزیر بے محکمہ

12۔ راجہ بشارت ۔ وزیر قانون و پارلیمانی اُمور

13 ۔ علیم خان ۔ وزیر بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ

14 ۔ راجا رشید حفیظ ۔ وزیر مالیات

15 ۔ حسنین دریشک ۔ وزیر بے محکمہ

16 ۔ ملک محمد انور ۔ وزیر بے محکمہ

17 ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ۔ سینئر وزیر برائے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر، خصوصی ہیلتھ کیئر اور طبی تعلیم

18 ۔ تیمور خان ۔ وزیر برائے نوجوانوں کے اُمور اور کھیل

19 ۔ محسن لغاری ۔ وزیر برائے آبپاشی

20 ۔ مراد راس ۔ وزیر برائے سکول ایجوکیشن

21 ۔ چوہدری ظہیرالدین ۔ وزیر بے محکمہ

22 ۔ انصر مجید نیازی ۔ وزیر محنت و افرادی قوت

23 ۔ ھاشم ڈوگر ۔ وزیر بے محکمہ

خیبر پختون خوا کابینہ ان ارکان پر مشتمل ہے:

1 ۔ محمد عاطف خان۔ سینئر وزیر برائے سیاحت

2 ۔ شاہ رام خان تراکائی ۔ وزیر بلدیات

3 ۔ تیمور سلیم خان جھگڑا ۔ وزیر خزانہ

4 ۔ سید محمد اشتیاق ارمر ۔ وزیر جنگلات

5 ۔ حاجی قلندر خان لودھی ۔ وزیر خوراک

6 ۔ اختر ایوب خان ۔ وزیر بے محکمہ

7 ۔ شکیل احمد خان ۔ وزیر مالیات

8 ۔ محب اللہ خان ۔ وزیر زراعت

9 ۔ ڈاکٹر امجد علی ۔ وزیر برائے معدنی ترقی

10 ۔ ضیا اللہ خان بنگش ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر

11 ۔ سلطان محمد خان ۔ وزیر قانون

12 ۔ ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان ۔ وزیر صحت

13 ۔ کامران خان بنگش ۔ وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی

14 ۔ عبدالکریم ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر صنعت

15 ۔ شاہ محمد خان۔ ٹرانسپورٹ کیلئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی

XS
SM
MD
LG