رسائی کے لنکس

امریکہ میں بریکنگ نیوز کےلیےکوئی معیاریا ضابطہ نہیں


امریکہ میں بریکنگ نیوز کےلیےکوئی معیاریا ضابطہ نہیں
امریکہ میں بریکنگ نیوز کےلیےکوئی معیاریا ضابطہ نہیں

اقتدار انور پاکستان کے ایک ٹی وی چینل سے منسلک رپورٹر ہیں۔ اُنہوں نےامریکہ میں رپورٹنگ کے حوالے سے چار سوال پوچھے ہیں جِن میں سے دو، اِس سیگمنٹ میں شامل کیے گئے ہیں ۔ اُن تمام سوالوں کے جواب امریکی نشریاتی ادارے ABC ٹیلی وژن کے فارن نیوز ڈیسک کے مینیجنگ ایڈیٹر Tom Nagorski سےلیے گئے۔



اقتدار جاننا چاہتے ہیں کہ امریکہ میں بریکنگ نیوز کا تصور اور معیار کیا ہے ۔ Tom Nagorsky اِس سوال کے جواب میں بتاتے ہیں کہ امریکہ میں کسی خبر کے بریکنگ نیوز ہونے کےلیے کوئی لکھا ہوا معیار یا ضابطہ موجود نہیں ہے۔ کوئی بھی ایسی خبر جو ِاس وقت کی سب سے تازہ ، سب سے دلچسپ اور سب سے اہم محسوس ہو بریکنگ نیوز بن جاتی ہے ۔

اقتدارانور یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کیا نشریاتی ادارے اپنےفرائض کی انجام دہی کےدوران ہلاک ہونےوالے صحافیوں کو یاد رکھتے ہیں اور کیسے۔ ٹام بتاتے ہیں کہ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہلاک ہوجانے والے صحافیوں کے لیے امریکہ میں اچھے اور فیاضانہ برتاوٴ کی مثالیں موجود ہیں۔

اِس سلسلے میں وہ سنہ 2006ء میں عراق میں ایک بم دھماکے میں بری طرح زخمی ہونے والےرپورٹر Bob Woodruff کی مثال دیتے ہیں اُن کے مطابق اُن کے ادارےABC نے معاشی طور پرمشکل وقت میں بھی ان کی مدد جاری رکھی، ان کے علاج کے تمام اخراجات کی ہی ادائیگی نہیں کی گئی بلکہ ان کے اور ان کے خاندان کی ہر طرح کی ضروریات کا خیال رکھا گیا ۔ کام کے دوران ہر زخمی، بیمار یا ہلاک ہوجانے والےصحافی کے لیے ایسا ہی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG