رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

صدر ٹرمپ کے بقول اُن کے نریندر مودی اور عمران خان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اگر دونوں چاہیں تو وہ کشمیر کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر ٹرمپ کے بقول اُن کے نریندر مودی اور عمران خان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اگر دونوں چاہیں تو وہ کشمیر کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازع کشمیر کے حل کے لیے ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پیر کو ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اُس موقع پر صدر ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

اُن کے بقول اگر دونوں ممالک کے سربراہان چاہیں تو وہ کشمیر کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی عمران خان سے ملاقات میں کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ریلی میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں پاکستان کے بارے میں بہت جارحانہ بیان دیا جسے وہاں موجود 50 ہزار سے زائد بھارتی نژاد امریکیوں نے بہت سراہا۔ تاہم اُن کے نزدیک یہ بہت جارحانہ بیان تھا۔

عمران خان نے اُس موقع پر کہا کہ بھارت پاکستان سے بات کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ لہذا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہونے کی حیثیت سے امریکہ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اسے اس بحرانی کیفیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے سابق صدور نے پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا حالانکہ پاکستان نے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے قابل قدر کام کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ملاقات۔ 23 ستمبر 2019
وزیر اعظم عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ملاقات۔ 23 ستمبر 2019

پاکستانی وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔ جہاں اُن کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان، سوئس کنفیڈریشن کے صدر ییلی مورر اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر عمران خان اور سوئس کنفیڈریش کے صدر ییلی مورر سے ملاقات۔ 23 ستمبر 2019
جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر عمران خان اور سوئس کنفیڈریش کے صدر ییلی مورر سے ملاقات۔ 23 ستمبر 2019

عمران خان اٹلی کے اپنے ہم منصب گیوسپے کانتے سے بھی کچھ دیر کے ملے۔

عمران خان اور اٹلی کے وزیر اعظم گیوسپے کانتے سے ملاقات کا ایک منظر۔ 23 ستمبر 2019
عمران خان اور اٹلی کے وزیر اعظم گیوسپے کانتے سے ملاقات کا ایک منظر۔ 23 ستمبر 2019

پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھی شامل تھے۔

عمران خان چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پس منظر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں۔ 23 ستمبر 2019
عمران خان چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پس منظر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں۔ 23 ستمبر 2019

XS
SM
MD
LG