رسائی کے لنکس

میں اپنے بیٹے کی سزا میں نرمی کے لئے صدارتی اختیاراستعمال نہیں کروں گا: بائیڈن


صدر جو بائیڈن اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے ساتھ فائل
فوٹو
صدر جو بائیڈن اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے ساتھ فائل فوٹو

  • صدر بائیڈن کا کہنا ہےکہ وہ پنے بیٹے ہنٹر کی سزا میں نرمی کے لئے اپنے صدارتی اختیار کا استعمال نہیں کریں گے
  • میں جیوری کے فیصلے کا پابند ہوں ،مجھے ہنٹر پر فخر ہے جس نے نشے کی لت سے پیچھا چھڑا لیا۔ صدر بائیڈن
  • ہنٹر بائیڈن بندوق رکھنے کے وفاقی جرم میں قصوروار پائے گئے لیکن ابھی انہیں سزا سنانے کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے

صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی اس سزا میں تخفیف کے لئے اپنے صدارتی اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے جو آخر کار انہں ہتھیار رکھنے کے وفاقی جرم پر قصور وار پائے جانے کے بعد ملے گی۔

صدر بائیڈن گروپ آف سیون کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس کے اختتام پر اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا وہ اپنے بیٹے کی سزا میں تخفیف کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انکا جواب تھا “نہیں”

ہنٹر بائیڈن کو کس تاریخ کو سزا سنائی جائے گی، ابھی اسکا تعین نہیں ہوا ہے۔ اور جن تین جرائم میں انہیں قصور وار پایا گیا ہے انکے تحت انہیں پچیس سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم اتنی سزا ملنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ انہوں نے پہلی بار جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

اسکا انحصار امریکہ کی ڈسٹرکٹ جج میرلن نوریکا پر ہے، جنہیں اس منصب پر سابق ریپبلیکن صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے متعین کیا تھا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ اگر ہنٹر بائیڈن کو سلاخوں کے پیچھے کچھ وقت گزارنا ہے تو وہ کتنا ہوگا۔

صدر اور وائٹ ہاؤس مہینوں سے کہتے آرہے ہیں کہ بائیڈن اپنے بیٹے کی سزا معاف نہیں کریں گے۔

جمعرات کی نیوز کانفرنس میں قبل بائیڈن کہا کہ مجھے اپنے بیٹے ہنٹر پر انتہائی فخر ہے، انہوں نے اپنی نشے کی لت پر قابو پالیا۔ وہ ان انتہائی مہذب اور نفیس مردوں میں سے ایک ہیں جنکو میں جانتا ہوں۔ میں جیوری کے فیصلے کا پابند ہوں اور میں انہیں معافی نہیں دوں گا۔

اس خبر کے لئے مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG