رسائی کے لنکس

برطانیہ: شہزادے کی ولادت


شاہی خاندان کے اعلان کے مطابق، بیٹے کی ولادت برطانوی وقت کے مطابق، سہ پہر چار بج کر 24 منٹ پر ہوئی

پیر کے روز شہزادہ ولیم ایک بیٹے کے باپ بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینٹ میری لنڈو ونگ اسپتال میں شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے چار بج کر 24 منٹ پر ایک بیٹے کو جنم دیا۔ دونوں زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

ولادت کا باضابطہ اعلان
ولادت کا باضابطہ اعلان
شاہی خاندان کے ایک اعلان کے مطابق، بچے کا وزن آٹھ پونڈ چھ آؤنس بتایا جاتا ہے۔

ادھر، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سرکاری ایک اعلان میں ولی عہد کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

ایک سرکاری بیان میں، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے شاہی خاندان میں ایک ولی عہد کی ولادت پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول، مشیل اوباما نے ڈیوک اور ڈچیز آف کیمبرج کو مبارکباد کے ایک پیغام میں بیٹے کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے آپس میں قربت کے خصوصی تعلقات ہیں، اور ایک شہزادے کی ولادت کے موقع پر امریکی عوام اپنے برطانوی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

اس سے قبل کی خبر کے مطابق، تاج برطانیہ کے تیسرے جانشین کی پیدائش کا وقت قریب آن پہنچی ہے اور انتطارکی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں شہزادی کیٹ کے ہاں بچے کی ولادت کسی بھی لمحے متوقع ہے۔

شاہی ذرائع نےخبر دی ہے کہ شہزادی کیتھرین میڈیلٹن کو بچے کی ولادت کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

کنگسٹن پیلس کے ترجمان کے مطابق، ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ پیر کی صبح 6 بجے سے قبل 'سینٹ میری لنڈو ونگ اسپتال' میں پہنچی تھیں جہاں ڈاکٹروں نےمعائنے کے بعد انھیں داخل کر لیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ، شہزادی کیٹ نے کنگسٹن پیلس سے لنڈو ونگ اسپتال کا سفر گاڑی میں کیا جبکہ شہزادہ ولیم ان کے ہمراہ ہیں جو خود بھی اکتیس برس قبل اسی اسپتال میں پیدا ہوئے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ، شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم اب تک بچے کی جنس کے بارے میں لا علم ہیں جو سلطنت برطانیہ کے تاج کا تیسرا جانشین کہلائے گا۔

برطانوی اخبارات کے مطابق ،بچے کی پیدائش سے قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے یہ پہلی اور آخری اطلاع ہے کیونکہ رائل بے بی کی پیدائش کا باضابطہ اعلان شاہی روایات کے مطابق برمنگھم پیلس کے مرکزی گیٹ پر لگے ایزل پر کیا جائے گا۔

جس کے بعد سوشل نیت ورکنگ سائٹس پر بھی رائل بے بی کی ولادت سے مطلع کیا جائے گا ۔

مرکزی لندن میں واقع لنڈو ونگ اسپتال کے باہر دنیا بھر کا میڈیا اس خبرکے انتظار میں جولائی کے مہینے کے آغاز سے موجود ہے کیونکہ شاہی محل کی جانب سے خبر دی گئی تھی کہ شہزادی جولائی میں ماں بن جائیں گی ۔

بتایا گیا ہے کہ لنڈو ونگ میں شہزادی کی دیکھ بھال ماہری ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کے خصوصی ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔
XS
SM
MD
LG