رسائی کے لنکس

غربت کم کرنے اور تعلیم کو عام کرنے کے مقاصد میں نا ہموار پیش رفت


غربت
غربت

لڑکیوں کے لیے حصولِ تعلیم کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور پہلے سے زیادہ عورتیں روزگار حاصل کررہی ہیں اور کچھ پارلیمانی ایوانوں میں پہنچ رہی ہیں

عالمی بینک کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ انتہائى شدید غربت میں مبتلا لوگوں کی تعداد کم کرنے اور ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے مقاصد میں نا ہموار پیش رفت ہوئى ہے، جنہوں نے کم سے کم بنیادی تعلیم حاصل کرلی ہو۔

بینک نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی پزیر ملکوں میں رہنے والے ہر 10 افراد میں سے سات نے پرائمری سکول میں تعلیم مکمل کرلی ہے یا وہ اس ہدف تک پہنچنے والے ہیں۔تاہم سات کروڑ 20 لاکھ کے قریب بچّے ابھی تک سکولوں میں نہیں ہیں اور ایسے بیشتر بچّے جنوبی ایشیا اور افریقہ کے زیریں صحرا کے ملکوں میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائى ملکوں نے ایسے لوگوں کی تعداد کم کرنے میں پیش رفت کی ہےجو ایک ڈالر 25 سینٹ سے بھی کم یومیہ آمدنی پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔ لیکن افریقہ کے ملک اس میدان میں پیچھے ہیں۔

اعدادو شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں لڑکیوں کے لیے حصولِ تعلیم کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور پہلے سے زیادہ عورتیں روزگار حاصل کررہی ہیں اور کچھ پارلیمانی ایوانوں میں پہنچ رہی ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ٹیکے لگانے، اسہال کی بیماریوں پر قابو پانے اور ملیریا کی روک کی کوششوں کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اموات کی شرح کم ہوتی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG