خیبر پختونخوا: قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 36 نشستوں پر کامیاب ہونے امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
چھ نشستیں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ان میں این اے 11، این اے 15، این اے 27، این اے 28، این اے 38، این اے 40، این اے 43 اور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اب کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں تین روز میں کسی نہ کسی میں شمولیت اختیار کرنی ہوگی۔
چار جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگئی ہے: بلوچستان حکومت
بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام اہم شاہراہیں کھلی ہوئی ہیں۔ اتوار کی وجہ سے کچھ قومی شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ چار جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگئی ہے۔ بلوچستان کے سردار اور نواب عام لوگوں کو انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہیں ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے بلکہ قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔ بلوچستان کی عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے۔