رسائی کے لنکس

قومی اسمبلی کے 302 ارکان کی حلف برداری، وزیرِ اعظم کا انتخاب تین مارچ کو ہو گا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نو منتخب اراکینِ قومی اسمبلی سے رُکنیت کا حلف لیا۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں نے ایوان میں احتجاج بھی کیا اور عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

14:38 29.2.2024

خیبر پختوںخوا : سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے اسپیکر منتخب 

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر کے لیے سلیم سواتی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان اللہ نیازی مدمقابل تھے۔ خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں بابر سیلم سواتی نے 89 ووٹ جب کہ احسان اللہ خان نے 17 ووٹ حاصل کیے۔

سبک دوش ہونے والے اسپیکر مشتاق احمد غنی نے بابر سلیم سواتی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

12:49 29.2.2024

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نعرے بازی، شورشرابہ

11:32 29.2.2024

پاکستان میں قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا

پاکستان میں قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے رُکنیت کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان سے رُکنیت کا حلف لیا۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان نے حلف اُٹھایا۔

اس دوران مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

10:49 29.2.2024

آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ایک خط لکھا ہے جس میں کسی بھی قسم کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات میں ملک کے سیاسی استحکام کو مدِ نظر رکھنے کا کہا گیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی۔ آپ خود ہی اس کا نتیجہ اخذ کرلیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG