رسائی کے لنکس

بعض عناصر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگا کر فوج کو بدنام کر رہے ہیں: کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق مسلح افواج نے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا اور افواجِ پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

12:52 5.3.2024

سنگین غداری کیس: لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا معاملہے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ ک تفصیلی فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے ساتھ سپریم کورٹ کے احکامات کے بھی خلاف ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلوں کےخلاف اپیلیں سپریم کورٹ ہی سن سکتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کی تشکیل کا مقدمہ سننے کا اختیار نہیں تھا۔ خصوصی عدالت اسلام آباد میں تھی اس وجہ سے بھی لاہور ہائی کورٹ مقدمہ سننے کی مجاز نہیں تھی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق مجاز فورم پر موجود تھا۔ متعلقہ فورم کو چھوڑ کر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کا یہ کہنا درست نہیں کہ خصوصی عدالت کی تشکیل وفاقی حکومت نے نہیں کی تھی۔ خصوصی عدالت کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے بعد میں لی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو بری کرکے وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

13:50 5.3.2024

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔ وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ان کی عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی آمد سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی گئی تھی۔

اس ملاقات سے قبل عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

14:45 5.3.2024

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سیلاب زدہ گوادر کا دورہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب سے متاثر گوادر کا دورہ کیا ہے۔

شہباز شریف کا وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

گوادر کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ، گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

شہباز شریف نے متاثرہ افراد میں امداد بھی تقسیم کی۔ امداد کے دوران گوادر کی ’حق دو تحریک‘ کے ایم پی اے ہدایت الرحمٰن بھی موجود تھے۔

مقامی انتظامیہ نے شہباز شریف کو ریلیف کی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی۔

14:56 5.3.2024

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG