رسائی کے لنکس

بعض عناصر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگا کر فوج کو بدنام کر رہے ہیں: کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق مسلح افواج نے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا اور افواجِ پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

09:35 5.3.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

09:37 5.3.2024

مریم نواز کا وزیرِ اعلیٰ بننا پاکستانی سیاست کا سنگِ میل ہے: امریکہ


امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب پاکستان کی سیاست میں ایک سنگِ میل ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکہ خواتین کو پاکستان کے سیاسی عمل اور معیشت کی بہتری میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کے سلسلے میں مزید تعاون کا منتظر ہے۔

ان کے بقول دونوں ممالک میں یو ایس پاکستان ویمن کونسل، سول سوسائٹی اور فیصلہ سازی کے دیگر اداروں کے ذریعے تعاون بھی اس میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کی ترقی میں رکاوٹیں دور ہوتے دیکھنا باعثِ مسرت ہے۔

09:53 5.3.2024

الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے: سینیٹر ولید اقبال

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہےکہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

پاکستان کے نجی نشریاتی ادارے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا اصل نشانے پر اس وقت دو اہداف ہیں جن میں صدارتی انتخاب اور سینیٹرز کا چناؤ شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے آدھے ارکان آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے جس کے بعد سینیٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ووٹ ڈالتے ہیں۔ اس میں صوبوں کے ووٹ کی تعداد اور شرح مختلف ہے۔ اس کے بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوتا ہے۔ اصل خطرہ اسی سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے عہدے پہلے ہی بانٹ لیے تھے۔ اگر یہ فیصلہ نہ ہوتا تو ان کے انتخاب پر اثر انداز ہوا جا سکتا ہے۔

10:03 5.3.2024

نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزیرِ اعظم بننے پر مبارک باد

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان میں حالیہ انتخابات کے بعد شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

مودی نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے نومنتخب وزیرِ اعظم کے لیے تہنیتی بیان جاری کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG