رسائی کے لنکس

امریکہ: کچھ کمپنیوں کو اب بھی تیز رفتاری سےکوئی غرض نہیں


بجرے بہت آہستہ آہستہ حرکت کرتے ہیں ۔ اُن کی رفتار ساڑھے نو کلومیٹر یا چھ میل فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔ اور اس میں لچک کا بھی کوئی امکان نہیں ، کیونکہ دریا جہاں ہیں وہیں ہیں اور ساٹھ میٹر یا پھر 195 فٹ لمبائی والے بجرے اپنا وقت لیکر اپنی منزل تک پہنچتے ہیں

آجکل امریکی کلچر کو بیان کرنے کے لئے رفتار، لچک اور ہائی ٹیک کے لفظ استعمال کئے جاتے ہیں ، جبکہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی تعریف بھی ایسے ہی لفظوں سے کی جاتی ہے۔

لیکن، ابھی بھی امریکی زندگی کا ایک حصہ اس تیزی کی پکڑ سے باہر ہے ۔ امریکہ کی کچھ ایسی کمپنیاں بھی ہیں جن کو اس تیز رفتاری کے نظریئے سے کوئی غرض نہیں اور یہ وہ کمپنیاں یا ادارے ہیں جو ملک میں 21000بارجز، یا پھر یوں سمجھ لیجئے، تیرتے پشتے/ کنٹرول کرتے ہیں اور یہ پشتے بڑے بڑے دریاوں میں کشتیوں کو کھینچتے ہیں ۔ ان دریاوں میں مسسپی ، اوہایو جیسے دریا شامل ہیں جو وسط امریکہ میں بہتے ہیں۔


بارجز یا پشتے/بجرے بہت آہستہ آہستہ حرکت کرتے ہیں ۔ اُن کی رفتار ساڑھے نو کلومیٹر یا چھ میل فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔ اور اس میں لچک کا بھی کوئی امکان نہیں ، کیونکہ دریا جہاں ہیں وہیں ہیں اور ساٹھ میٹر یا پھر 195 فٹ لمبائی والے بجرے اپنا وقت لیکر اپنی منزل تک پہنچتے ہیں، بلکہ سیلابوں یا پھر سطح آب کے کم ہونے جیسی وجوہات بھی انہیں تاخیر سے ہمکنار کر دیتی ہیں ۔ پھر اُن پرانے دریاوٴں میں اور کئی طرح کے مسائل درپیش رہتے ہیں ۔

دوسرے لفظوں میں آپ یہ سمجھ لیجئے کہ اِن بارجز یا بجروں کے کاروبار میں لمبا انتظار یا صبر درکار ہوتا ہے ۔

اِس کاروبار میں ہائی ٹیک کا استعمال صرف کوئلے، کیمیائی مادوں یا پھر اناج کو ان کے سفر کے آغاز سے منزل تک پہنچانے میں رابطہ کاری تک محدود رہتا ہے۔ ورنہ تقریبا 1700 ٹن سامان ایک ہی بار لے جانے کے لئے استعمال ہونے والے یہ بجرے آج بھی ویسے ہیں جیسے1920ء کی دہائی میں ہوتے تھے ۔ لیکن اندازہ کیجئے، ایک بجرہ مال گاڑی کے مقابلے میں پندرہ گنا زیادہ اور ایک ٹرک کے مقابلے میں چالیس گنا زیادہ سامان لے جا سکتا ہے۔ 1920ء کی دہائی میں امریکی فوج کے انجینیروں نے امریکہ کے اندر موجود آبی راستوں کو بارج ٹریفک کے لئے استعمال کرنا شروع کیا تھا ۔

بارجز یا پھر بجروں کے ذریعے ملک میں تقریبا پانچ فیصد بار برداری کا کام مکمل ہوتا ہے۔ اور یہ کاروبار نسبتا بہتر ہے۔اناج کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اگر چہ اب زیادہ سے زیادہ جوار/مکئی کو زمین پر ہی رکھا جاتا ہے تاکہ اس سے ایتھنول میں تبدیل کیا جا سکے۔خاص طور پر اوہا یئو میں ابھی تک کوئلے کی آمدو رفت اپنے عروج پر ہے ۔ یہ کوئلہ دریا کے کنارے بنے پاور پلانٹس کو چلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

لیکن، آجکل سمندرپار سے آنے والی کنٹینرزٹریفک اب دریاوں کی بجائے خشکی کے راستوں اورسڑکوں کو ترجیح دیتی ہےاگرچہ ٹرکوں اورٹرینوں کے استعمال پربھاری اخراجات اٹھتے ہیں۔ اور اس کی وجہ وہی زندگی کی تیزی۔بارج کمپنیوں اورانکے کپتانوں کے مقابلے میں کنٹینرز والے صارفین ہمیشہ جلدی میں ہوتے ہیں۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG