امریکہ کے بیشتر علاقے ان دنوں سردی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث شمالی اور مشرقی ریاستوں میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔ سردی کی لہر کے باعث کئی بڑے شہروں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے ریکارڈ حد تک گرگیا ہے جب کہ عمارتوں، سڑکوں اور درختوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
تصاویر: امریکہ میں سردی کی شدید لہر

1
حکام کے مطابق سردی کی حالیہ لہر سے ڈھائی کروڑ سے زائد امریکی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

2
متاثرہ علاقوں میں حکام نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے کیوں کہ حکام کے بقول تیز اور شدید سرد ہواؤں کے باعث منٹوں میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

3
موسم کی شدت کے باعث شکاگو سمیت کئی بڑے شہروں میں اسکول، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بند کردیا گیا ہے۔

4
نیو انگلینڈ اور وسط مغربی علاقے میں واقع ریاستوں میں سردی اتنی شدید ہے کہ وہاں ڈاک کی ترسیل بھی معطل کردی گئی ہے۔ امریکہ میں ڈاک کی ترسیل شاذ ہی معطل ہوتی ہے۔