امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ریکارڈ برفباری سے اس ریاست کے شمالی حصوں میں خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے۔
جنوری میں اس ریاست کے بڑے حصے میں یکے بعد دیگرے کئی مرتبہ برفباری ہوئی۔
آبی ذرائع کے محکمے کے ڈائریکٹر فرینگ گیریک نے کہا کہ برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی نظر آئی۔
اب جب کہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقے خشک سالی کی صورت حال سے باہر آ گئے ہیں۔
گورنر جیری براؤن روایتی طور پر اپریل میں بارشوں کے موسم تک انتظار کریں گے، جس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ریاست میں خشک سالی کی ایمرجنسی کو ختم کیا جائے یا نہیں۔
کیلیفورینا کو 2014 سے خشک سالی کا سامنا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ خشک سالی سے ریاست کا 95 فیصد حصہ بری طرح متاثر ہوا۔