رسائی کے لنکس

شمال اور وسطی امریکہ میں برف باری، سردی میں شدت


واشنگٹن میٹروپولیٹن علاقے میں صبح سویرے برف باری کا آغاز ہوا، جو وقفے وقفے سے 11 بجے تک جاری رہی؛ جہاں ڈھائی سے 12 انچ تک برف باری ہوئی

پورے شمال اور وسطی امریکہ میں، سیاٹل سے بوسٹن، اور شکاگو سے واشنگٹن ڈی سی، جب کہ نیویارک، نیوجرسی، میری لینڈ اور ورجینیا کی ریاستیں بھی شامل ہیں، منگل کو شدید برف باری ہوئی۔

واشنگٹن میٹروپولیٹن علاقے میں صبح سویرے برف باری کا آغاز ہوا، جو وقفے وقفے سے 11 بجے تک جاری رہی؛ جہاں ڈھائی سے 12 انچ تک برف باری ہوئی۔

خرابی موسم کے باعث، اسکول اور کافی دفاتر بند ہوگئے، جب کہ سرکاری دفتروں میں حاضری انتہائی کم تھی۔

سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوئی، جب کہ کئی مقامات سے حادثات کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

یہ موسم کی پہلی برف باری تھی، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے ایک سے ڈیڑھ انچ برف باری کی پیش گوئی گی تھی، جب کہ، چھ سے آٹھ انچ کی برف کی تہہ جمع ہوئی۔

امریکہ بھر میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، جہاں درجہ حرات نکتیہ انجماد سے کئی درجے نیچے 12 سے 33 درجے فیرئنہائٹ پر ہے؛ برعکس اِس کے، کیلی فورنیا اور فلوریڈا میں درجہ حرارت 60 اور 75 فیرئنہائٹ کے درمیان ہے۔

XS
SM
MD
LG