رسائی کے لنکس

پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ


ہو سکتا ہے آپ کو جلد قومی اخبارات میں اس قسم کا اشتہار دیکھنے کو ملے جس کا عنوان ہو: ’پی آئی اے برائے فروخت‘

وفاقی کابینہ کی نج کاری کمیٹی نے آخر کار پاکستان کی قومی فضائی کمپنی ’پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن‘ کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو جلد قومی اخبارات میں اس قسم کا اشتہار دیکھنے کو ملے جس کا عنوان ہو ’پی آئی اے برائے فروخت‘۔

اس حوالے سے جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ پاکستانی اخبارات ’جنگ‘ اور ’دی نیوز‘ کی ایک خبر کے مطابق، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز، مسلم کمرشل بینک اور یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ سمیت 31سرکاری اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے۔

فیصلے کے مطابق، مذکورہ اداروں کے 26 فی صد حصص فروخت کئے جائیں گے۔ نجی شعبے کے حوالے کئے جانے والے 26اداروں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، بعض کمپنیوں کے انتظامی امور بھی نجی شعبے کے حوالے کئے جانے کا منصوبہ ہے۔
XS
SM
MD
LG