رسائی کے لنکس

فلپائن: ہلاکتوں کی تعداد 1,000


فلپائن: ہلاکتوں کی تعداد 1,000
فلپائن: ہلاکتوں کی تعداد 1,000

فلپائن کے صدر بنیگنو اکینو نے تباہ کن سیلاب کے بعد منگل ملکی سطح پر آفت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا جب امدادی کارکنان جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں آنے والے شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔

ڈیزاسٹر ایجنسی کے حکام نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ ہفتہ کو علی الصباح آنے والے سیلاب سے اب تک 957 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 49 تاحال لاپتہ ہیں۔

زیادہ تر نقصان جنوبی ساحلی شہروں کاگایان ڈی ارو اور الیگان میں ہوا جہاں ایسی سینکڑوں لاشوں کے لیے اجتماعی قبریں تیار کی جارہی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

الیگان شہر کے میئر نے ’رائٹرز نیوز ایجنسی‘ کو بتایا کہ یہ اجتماعی قبریں لاشوں سے اٹھنے والے تعفن سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جزائر پر سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیموں میں پینے کے صاف پانی اور خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ سیلاب سے متاثر ہونےو الے تقریباً 50 ہزار لوگ ان کیمپوں میں مقیم ہیں۔

سمندری طوفان ’واشی‘ اس سیلاب کا باعث بنا جس سے جنوبی فلپائن شدید متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق جنوبی اور مرکزی صوبوں میں تقریباً ایک لاکھ 43 ہزار افراد متاثر ہوئے جب کہ مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد لگ بھگ سات ہزار ہے۔

XS
SM
MD
LG