رسائی کے لنکس

پشاور بم دھماکے میں 14 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس حکام کے مطابق دھماکا متنی بازار میں ہوا اور اس سے متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے میں جمعہ کی شام ایک گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ متنی بازار میں پیش آیا، جہاں بارودی مواد سے لدی گاڑی میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

دھماکے سے متعدد گاڑیاں اور دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔

حملے کے وقت بازار میں لوگوں کا رش تھا اور اس کا نشانہ بننے والے عام شہری تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
XS
SM
MD
LG