رسائی کے لنکس

9/11: پینٹگان پر ہونے والے حملے کی یاد میں تقریب


پینٹاگان تقریب، وزیر دفاع لیون پنیٹا
پینٹاگان تقریب، وزیر دفاع لیون پنیٹا

’ہم اب بھی بڑی شدت سے اُن 184افراد کی جانوں کے ضیاع کو محسوس کرتے ہیں، جو اُس صبح ہم سے جدا ہوگئے تھے‘: لیون پنیٹا

اُس دِن کو یاد کرنے کے لیے جب ہائی جیکرز نے امریکن ایئرلائنز کے بوئنگ 757کو پینٹگان کی عمارت کے ایک حصے سے ٹکرا دیا تھا، جمعے کو ایک یادگاری تقریب میں محکمہ دفاع کے ملازمین بڑی تعداد میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں جمع ہوئے۔

اِس حادثے میں ہلاک ہونے والے محکمہ ٴ دفاع کے اہل کاروں اور دیگر افراد کو یاد کرنے کی اِس تقریب میں وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ، ’اگرچہ، اِس عمارت میں ہونے والے سوراخ کی بہت پہلے مرمت کردی گئی ہے، تاہم ہمارے دِلوں میں یہ خلاٴ بدستور موجود ہے۔ ہم اب بھی بڑی شدت سے اُن 184افراد کی جانوں کے ضیاع کو محسوس کرتے ہیں جو اُس صبح ہم سے جدا ہوگئے تھے‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ، ’ پینٹگان اور نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹاورز پرحملوں کے نتیجے میں ملک متحد ہوا اور اُس نے فوج کے اِس عزم کو اور مستحکم کردیا جو اسامہ بن لادن جیسے دہشت گردوں کو تلاش کرنے سے متعلق ہے‘۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG