رسائی کے لنکس

لیبیا کے مزید اہداف پر میزائل حملے، نو فلائی زون میں توسیع


لیبیا کے مزید اہداف پر میزائل حملے، نو فلائی زون میں توسیع
لیبیا کے مزید اہداف پر میزائل حملے، نو فلائی زون میں توسیع

لیبیائی حکومت کی بری فوجیں جو بن غازی کے قرب و جوارمیں تھیں، اب جارحا نہ کارروائیوں کی نہ تو اُن میں اہلیت ہے اور نہ ہی اُن کا ارادہ

افریقہ میں امریکی کمانڈرجنرل کارٹر ہیم نے پیرکو اخبار نویسوں کو بتایا کہ ٹومہ ہاک میزائیلوں نے لیبیا کے کمان اور کنٹرول اسٹیشنز، اسکڈ میزائیل کی تنصیب اور فضائی دفاع کے مقامات کو نشانہ بنایا۔

ہیم نےکہا کہ لیبیا کے لیڈر معمر قذافی کی کچھ وفادار فوجیں باغیوں کےمضبوط گڑھ بن غازی سے باہر نکل رہی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ مختلف رپورٹوں سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی بری فوجیں جو بن غازی کے قرب و جوار میں تھیں، اب جارحا نہ کارروائیوں کی نہ تو اُن میں اہلیت ہے اور نہ ہی اُن کا ارادہ۔

جرمنی میں اپنے ہیڈکوارٹرز سے وِڈیو کانفرنس میں بات کرتے ہوئے جنرل ہیم نے کہا کہ اُن کی فوجیں لیبیا میں باغیوں سے جو مسٹر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں رابطے میں نہیں ہیں اور نہ وہ کارروائیوں میں اُن کا ساتھ دے رہی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم حکومت کی بری فوجوں کے حملوں سے شہریوں کو بچائیں۔ ہمارا مشن اپوزیشن فوجوں کی مدد کرنا نہیں ہے۔

جب اُن سے طرابلس میں مسٹر قذافی کے کمپاؤنڈ پر فضائی حملے کے بارے میں پوچھا گیا، تو ہیم نے کہا کہ حملے کا نشانہ لیبیا کے لیڈر نہیں بلکہ کمان اور کنٹرول تنصیب تھی۔

اُنھوں نے کہا کہ مجھے لیبیا کے لیڈر کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں اور نہ ہی ہم نے اِس سلسلے میں کسی قسم کی سطح پر کوشش کی ہے۔

جنرل ہیم نے کہا کہ اُنھیں توقع ہے کہ جیسے جیسے قذافی کے فوجی اثاثے تباہ ہوتے جائیں گے اور اُن کی فوجیں شہریوں پر حملے کرنا بند کردیں گی، لیبیا کے اہداف پر فضائی حملوں میں کمی آتی جائے گی۔

ہیم نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حالیہ مشن تعطل کا شکار ہوجائے اور مسٹر قذافی طرابلس میں اقتدار قائم رکھیں۔

جنرل ہیم نے کہا کہ اتحاد نو فلائی زون میں بتدریج اضافہ کر رہا ہے اور لیبیا کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ اُس میں تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کی توسیع کرے گا۔

صفیہ کاظم کی زبانی آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG