رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کا شیڈول جاری


ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے لے کر چار ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے لے کر چار ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور راولپنڈی میں شیڈول ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ کراچی میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئںٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے اس سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے لے کر چار ہزار روپے تک مقرر کی ہے۔

راولپنڈی میں سات سے گیارہ فروری کو کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 50 اور 100 روپے رکھی گئی ہے۔

میچز کے تمام ٹکٹس 18 جنوری کی صبح 10 بجے سے نجی کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ www.yayvo.com پر دستیاب ہوں گے جب کہ ٹی سی ایس کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز پر بھی ٹکٹ 21 جنوری کی صبح نو بجے سے دستیاب ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG