رسائی کے لنکس

سکول اس وقت کھلیں جب حالات خطرے سے باہر ہوں، والدین


فائل
فائل

امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے جیکسن وِل میں اساتذہ اور والدین پر مشتمل ایک گروپ نے ملکر موٹر مارچ کے نام سے موٹر گاڑیوں پر ایک جلوس نکالا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسکول تب کھلیں جب حالات خطرے سے باہر ہوں۔

دی ڈیووَل سکولز پینڈیمک سولوشنز ٹیم اور اور دی ڈیوَل فار اے سیف ریٹرن ٹو کمپس نامی دو گروپوں کا کہنا ہے کہ جب تک کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کے خلاف ویکسین تیار نہیں ہو جاتی، تب تک علاقے میں اسکولوں کا نگران ادارہ، جسے اسکول ڈسٹرکٹ کہا جاتا، مخصوص ضوابط کا نفاذ کرے۔

موٹر مارچ کا اختتام پانچ میل کا طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ڈیوول کاؤنٹی پبلک سکول ہیڈکوارٹرز پر ہوا، جس کے بعد وہاں سکول بورڈ کی میٹنگ ہونا تھی۔

ایک گروپ کی شریک بانی مارلا برائینٹ نے اخبار فلوریڈا ٹائمز یونین کو بتایا کہ موٹر مارچ کے بنیادی مطالبات میں کلاس روم میں ماسک پہننا لازمی قرار دینا، کمرے میں ڈیسک ایک دوسرے سے چھہ فٹ دور ہونا چاہئیں اور سکولوں کو جراثیموں سے پاک کرنے کیلئے مکمل صفائی کا انتظام کرنا اور تمام سکولوں میں ہر جماعت کیلئے گھر سے فل ٹائم آن لائین کلاسوں کا متبادل شامل ہیں۔

اس سے قبل، سکول ڈسٹرکٹ کو اس وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ اس نے بارہویں جماعت کیلئے بغیر کلاس روم میں آئے آن لائین نصاب پڑھانے کا انتظام نہیں کیا تھا۔

ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹِس نے کہا تھا کہ سکول طے شدہ وقت کے مطابق آئندہ ماہ کھول دئے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG