یمن میں قائم القاعدہ کی ایک برانچ نے امریکہ کو ڈاک کے ذریعے بم بھجوانے کی ناکام کوشش کرنےاور ستمبر میں یونائٹیڈ پارسل سروس کےطیارےکو گرانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جزیرہ نما عرب میں القاعدہ (اے کیو اے پی) نامی گروپ نے جمعے کو اسلام پسند ویب سائٹز پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی اور مغربی مفادات کو نقصان پہنچاتے رہیں گے۔ گروپ نے خصوصی طور پر کہا کہ وہ سولین اور کارگو طیاروں کو نشانہ بناتا رہے گا۔
امریکی عہدے داروں نے گذشتہ ہفتے پارسل بموں کو بھیجنے کے معاملے پریمن میں قائم گروپ پر شبہے کا اظہار کیا ہے جو دبئی اور برطانیہ میں پکڑے گئے تھے۔ تاہم تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ دبئی میں‘ یوپی ایس’ کارگو طیارہ دورانِ پرواز آگ لگنے کے باعث تباہ ہوا۔
امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اِن پارسل بموں میں ‘اے کیواے پی’ کا رُکن ابراہیم حسن العصری ملوث ہے۔
العصری پر شبہ ہے کہ 2009ء میں سعودی عرب کے نائب وزیرِ داخلہ پرنس محمد بن نائف کو ہلاک کرنے کی کوشش میں جو بم استعمال ہوا تھا وہ اُنھوں نے تیار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1