مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہری امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ منصوبے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے منگل کو اسرائیل فلسطین تنازع حل کرنے کے لیے 'امن منصوبے' کا اعلان کیا تھا جسے فلسطینی رہنماؤں نے مسترد کر دیا تھا۔
فلسطین میں صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے خلاف احتجاج

1
صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن معاہدے کے تحت غیر منقسم یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت ہو گا اور ابو دیس فلسطین کا دارالخلافہ کہلائے گا۔ امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو سرحد کا درجہ حاصل ہو گا۔

2
اسرائیل اور فلسطین دونوں ہی یروشلم کے دعوے دار ہیں۔ منصوبے کے تحت کسی بھی اسرائیلی یا فلسطینی کو اُس کے گھر سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ لہذٰا 1967 کے بعد فلسطینی علاقوں میں قائم کی گئی یہودی بستیاں جنہیں اقوامِ متحدہ غیر قانونی قرار دیتی ہے۔ امریکہ نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

3
بدھ کو مغربی کنارے کی مختلف بستیوں اور علاقوں میں فلسطینی شہریوں نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے۔ احتجاجی مظاہرین نے ٹائر اور امریکہ کے پرچم بھی جلائے۔

4
اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ ایک شخص آنسو گیس کا شیل اٹھا کر واپس اسرائیلی فوجیوں کی طرف پھینکنے کی کوشش رہا ہے۔