مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہری امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ منصوبے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے منگل کو اسرائیل فلسطین تنازع حل کرنے کے لیے 'امن منصوبے' کا اعلان کیا تھا جسے فلسطینی رہنماؤں نے مسترد کر دیا تھا۔
فلسطین میں صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے خلاف احتجاج

5
غزہ کے علاقے میں احتجاج کرنے والے فلسطینی شہری سڑک پر ٹائر جلا کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔

6
ٹائروں سے اٹھنے والے دھویں سے قطع نظر احتجاجی مظاہرین فلسطین کے پرچم اٹھائے نعرے بازی میں مشغول ہیں۔

7
اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقے ہبرون میں ایک شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منصوبے کے اعلان کے دوران ٹی وی پر چلنے والی ان کی تصویر پر جوتا مار رہا ہے۔

8
مظاہروں کے دوران اسرائیل کا ایک فوجی فلسطین کے پرچم کو لات مار رہا ہے۔