رسائی کے لنکس

دہشت گردی کا الزام: دو پاکستانیوں پر عرب امارات میں مقدمہ


دہشت گردی کا الزام: دو پاکستانیوں پر عرب امارات میں مقدمہ
دہشت گردی کا الزام: دو پاکستانیوں پر عرب امارات میں مقدمہ

ایک عرب اخبار نے دعوی ٰکیا ہے کہ پاکستان میں موجود القاعدہ کو مالی معاونت اور بھرتیوں میں مدد فراہم کرنے کے الزامات کے تحت متحدہ عرب امارات میں مقیم دو پاکستانی شہریوں پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

عرب اخبار "دی نیشنل" کے مطابق دونوں پاکستانی سگے بھائی ہیں جنہیں رواں سال اپریل میں اماراتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی حکام کی مدد سے خلیجی ریاست راس الخیمہ سے حراست میں لیا تھا۔

اخبار کے مطابق دونوں بھائیوں پر ایک جہادی تنظیم چلانے اور القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جنہیں اخبار کے دعویٰ کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش قبول کیا تھا۔

تاہم اخبار کے مطابق پیر کے روز مقدمے کی ابتدائی کاروائی کے دوران دونوں ملزمان نے خود پر عائد الزامات کی تردید کی۔

مقدمہ کی کاروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سے ایک شخص نے دو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز، دو ٹیلی اسکوپس، دو پینسل ٹارچز، دو خنجر اور ایک خیمہ پر مشتمل سامان ایک پاکستانی دہشت گرد گروپ کو روانہ کیا تھا۔ تاہم ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے بھجوایا جانے والے سامان امدادی سرگرمیوں میں استعمال کیلیے روانہ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG