رسائی کے لنکس

زہرِ عشق: پانچ زبانوں میں بننے والی پاکستانی فلم


نئے چہرے اور اسٹار کاسٹ سے سجی کئی پاکستانی فلمیں ان دنوں زیر تکمیل ہیں۔ ان میں ایک فلم ”زہر عشق“ بھی ہے جو فلم بینوں کے لئے بہت کچھ ’نیا‘ لے کر آرہی ہے۔

پاکستانی ڈراموں کے بعد اب پاکستانی فلموں کے کا بھی لوگوں کو انتظار رہنے لگا ہے جو زوال کے بعد بحال ہوتی پاکستانی فلمی صنعت کے لئے بہت خوش آئند ہے۔

نئے چہرے اور اسٹار کاسٹ سے سجی کئی پاکستانی فلمیں ان دنوں زیر تکمیل ہیں۔ ان میں ایک فلم ”زہر عشق“ بھی ہے جو فلم بینوں کے لئے بہت کچھ ’نیا‘ لے کر آرہی ہے۔

”زہر عشق“ میں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ ترک فن کاروں نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔

فلم کے حوالے سے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم ڈائریکٹر، فلم سے جڑے افراد، ’ہم ٹی وی‘ اور ’ہم فلمز‘ کی روح رواں سلطانہ صدیقی اور کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل مراد اونارٹ سمیت بہت سی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

”زہرعشق“ کے ڈائریکٹر خالد خان نے بتایا ”فلم کی کہانی مولانا رومی کی تعلیمات سے متاثر ہوکر کر لکھی گئی ہے جس کا مرکزی خیال محبت کے گرد گھومتا ہے۔ شوٹنگ کا آغاز دسمبر کے وسط میں ہوگا اور پہلا اسپیل مارچ کے آخر تک مکمل ہوگا۔ اردو زبان میں بننے والی ”زہرعشق“ کو اردو کے ساتھ ساتھ ترکی، عربی، فارسی اور روسی زبانوں میں بھی ڈب کیا جائے گا کیونکہ مولانا رومی کے بہت سے عقیدت مند روس میں بھی رہتے ہیں۔“

خالد خان اس فلم سے پہلے ”سو ُکھے پتے“، ”انوکھا بندھن“ اور ”بھردے جھولی“ جیسے معروف ڈرامے پیش کرچکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ کیا ہوگی اور بجٹ کتنا ہے؟ اس سوال کے جواب میں خالد خان کا کہنا تھا ”کاسٹ سب کے لئے ایک سرپرائز ثابت ہوگی“ جبکہ بجٹ کی رقم بتانے کے بجائے انہوں نے صرف اتنا کہا کہ میں اور میری بیوی فلم کو فنانس کررہے ہیں۔

ترکی کے قونصل جنرل مراد اونارٹ نے اس موقع پر کہا کہ ترکی کی حکومت کو خوشی ہے کہ اس نے فلم کے لئے مطلوبہ مدد فراہم کی۔

”زہرعشق“ کا ساوٴنڈ ٹریک متعدد کامیاب ٹی وی سیریلز کے ہٹ ساوٴنڈ ٹریکس بنانے والے وقار علی نے تیار کیا ہے۔

فلم کے سات گانے صابر ظفر اور علی معین نے لکھے ہیں جبکہ آواز کا جادو جگانے والوں میں شامل ہیں سجاد علی، راحت فتح علی خان، سنیدھی چوہان، ”عاشقی ٹو“ فیم پلک مچل اور محمد عرفان۔

”زہرعشق“ کی کہانی محمد آصف نے تحریر کی ہے اور سینما ٹوگرافی کے فرائض مرزا محمود نے انجام دیے ہیں۔

ہم فلمز کے نائب صدر بدر اکرم نے بتایا کہ ہم فلمز ”زہرعشق“ کا میڈیا پارٹنر اور ڈسٹری بیوٹر ہے۔ اس سے قبل ہٹ فلمیں ”نامعلوم افراد“ اور ”بن روئے“ بھی ’ہم فلمز‘ کی پروڈکشن تھیں۔ ”بن روئے“ کو دنیا کے 22 ملکوں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ترکی کے قونصل جنرل مراد ایم اونارٹ نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ترکی میں فلمائی جانے والی فلموں کو سراہتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

XS
SM
MD
LG