رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 106 پر چار آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور گر گئی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز کے دوران چار وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا لیے ہیں۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 452 رنز اسکور کیے تھے۔

ہفتہ کو میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز 304 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن جلد ہی کپتان مصباح الحق ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ صرف چار رنز سے اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے۔

سرفراز احمد نے کچھ دیر مزاحمت کی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 59 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر گبریئل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 452 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گبریئل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ ہولڈر نے تین، بشو اور براتھویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور گر گئی۔ براوو نے پاکستانی باؤلروں کے خلاف کچھ دیر مزاحمت کی اور 43 رنز اسکور کیے لیکن وہ یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

براتھویٹ نے 21 اور سمیوئیل نے 30 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے اس میچ میں محمد عامر کی جگہ شامل کیے گئے راحت علی نے دو وکٹٰیں حاصل کر لی ہیں جب کہ یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG