رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان


 نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

ٹیم کی کپتان بسمہ معروف، نائب کپتان جویریہ ودود جبکہ سدرہ نواز وکٹ کیپر ہون گی۔ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچ اور چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز کے لئے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اعلان خواتین کرکٹ سلیکشن کے عبوری سربراہ، سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کیا۔

ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچ اور چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق، پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف، نائب کپتان جویریہ ودود جبکہ سدرہ نواز وکٹ کیپر ہون گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر، بی بی ناہیبہ، سدرہ امین، ارم جاوید، عالیہ ریاض، ثناء میر، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز، ایمن انور، نشرہ سندھو، سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق، چار خواتین کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے؛جن میں انعم امین، فریحہ محمود، عائشہ ناز اور رمین شمیم شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق، عبدالرقیب خواتین کرکٹ ٹیم کے مینیجر، مارک کولز ہیڈ کوچ، شاہد انور بیٹنگ کوچ، ابرار احمد ٹرینر، زبیر احمد اینالسٹ اور ثمرہ فاطمہ فزیو تھراپسٹ ہیں۔

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں واقع شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG