رسائی کے لنکس

پاکستان: الگ الگ حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک


نوجوانان در مقابل ساختمان کنگره آمریکا تفریح می کنند. 
نوجوانان در مقابل ساختمان کنگره آمریکا تفریح می کنند. 

پاکستان میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے الگ الگ حملوں میں کم از کم چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کو شہر میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر دستی بم کے حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے بتایا کہ حیات آباد کی کارخانو مارکیٹ کے قریب ایک قبائلی رہنما ملک تاج کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ مزید تین افراد زخمی ہو گئے۔

منگل کی شب قبائلی ایجنسی مہمند کے مرکزی شہر غلنئی کے قریب ایک چیک پوسٹ پر مشتبہ طالبان عسکریت پسندوں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کر کے دو سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

حملہ آوروں اور چوکی پر تعینات محافظوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہا۔ عہدے داروں نے زخمی اہلکاروں کی حالت انتہائی نازک بتائی ہے۔

XS
SM
MD
LG