رسائی کے لنکس

اتحادی اعانت فنڈ سے پاکستان کو 63 کروڑ ڈالر کی ادائیگی

امریکی سفیر کیمرون منٹراور پشاور کے کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین (فائل فوٹو)
امریکی سفیر کیمرون منٹراور پشاور کے کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین (فائل فوٹو)

اتحادی اعانت فنڈ کے ذریعے پاکستان سمیت 27 ملکوں کو رسد کی ترسیل اور دیگر انداز میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی معاونت پر اُٹھنے والے اخراجات کا مخصوص حصہ ادا کیا جاتا ہے اور سال 2001ء کے بعد سے امریکہ اس فنڈ کے تحت پاکستان کو تقریباً آٹھ ارب 76 کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے۔

امریکہ نے انتہاپسندی کے خلاف کارروائیوں میں اُٹھنے والے اخراجات کی مد میں پاکستان کو 63 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کر دی ہے۔

امریکی سفارت خانے سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی اعانت فنڈ یا کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت رواں ہفتے فراہم کی جانے والی یہ رقم رواں سال جنوری سے جون کے مہینوں کے درمیان ہونے والے اخراجا ت سے متعلق ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہر سال کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور سی ایس ایف کے تحت رقوم کی فراہمی پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے اور انتہاپسند عناصر کے خلاف مشترکہ کوششوں کے امریکی عزم کا حصہ ہے۔

اس سے قبل نومبر کے اوائل میں امریکی حکومت نے گذشتہ برس کے اضافی اخراجات کی مد میں پاکستان کو 11 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کو واجبات کی فراہمی جلد از جلد کی جائے۔

XS
SM
MD
LG