رسائی کے لنکس

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری سے ہو گا


چیئرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی۔ فائل فوٹو
چیئرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی۔ فائل فوٹو

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیگ کا افتتاحی میچ نئی ٹیم ملتان سلطان اور پی ایس ایل ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جو 25مارچ تک جاری رہے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل تھری میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور لیگ میں مجموعی طور پر 34میچ کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز 20 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔

پی ایس ایل تھری کے تین میچز پاکستان میں جبکہ باقی متحدہ عرب امارات کی ریاستوں شارجہ، اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیگ کا افتتاحی میچ نئی ٹیم ملتان سلطان اور پی ایس ایل ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں شوبز اور اسپورٹس کے مختلف اسٹارز شریک ہوں گے۔

پی ایس ایل تھری کے دونوں سیمی فائنلز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جبکہ فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے ذریعے وہ دنیا بھر کو کرکٹ ٹیلنٹ دکھائیں گے۔ نجم سیٹھی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے ذریعے شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور بڑی تعداد میں کرکٹ لورز ٹی وی اسکرینوں کے سامنے اور اسٹیڈیم میں میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG