رسائی کے لنکس

پاکستان سپر کبڈی لیگ، پہلا سیمی فائنل فیصل آباد شیر دل نے جیت لیا


پاکستان میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے بعد اب کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کی جانے والی ’پاکستان سپر کبڈی لیگ‘ میں بھی لوگوں کی غیرمعمولی دلچسپی نمایاں نظر آنے لگی ہے۔

لاہور میں دو مئی سے شروع ہونے والی پاکستان سپر کبڈی لیگ کے آج دو سیمی فائنل کھیلے گئے۔ اس حوالے سے لاہور کے سینئر صحافی محمد زابر سعید نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ پہلے سیمی فائنل میں ’فیصل آباد شیر دل‘ اور ’ساہیوال بلز‘ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ تاہم، فیصل آباد شیردل نے 33 پوائنٹس سے میدان مار لیا، جبکہ اس کی مد مقابل ساہیوال بلز 24 پوائنٹس حاصل کر سکی۔

جیتنے والی ٹیم کے کپتان ناصر نے حکمت عملی کے تحت جونئیر کھلاڑیوں کو موقع دیا جنہوں نے اچھی پرفارمنس دی۔

سوپر کبڈی لیگ سیمی فائنل
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:22 0:00

واضح رہے سپر کبڈی لیگ کے ساتویں دن چار کواٹر فائنل مقابلوں میں فیصل آباد شیر دل، ساہیوال بلز، گجرات وارئیر اور کشمیر جانباز نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

آج کا دوسرا سیمی فائنل جاری ہے جو گجرات وارئیرز اور کشمیر جانباز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

ساہیوال‘ کوارٹر فائنلز میں پہنچنے والی پہلی ٹیم تھی جس نے لاہور کو 37 کے مقابلے میں45 پوائنٹس حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری ٹورنامنٹ میں کشمیر نے اسلام آباد کو31کے مقابلے میں36 پوائنٹس سے ہرایا تھا۔

سیکریٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن، سرور رانا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان سپر کبڈی لیگ کی مختلف ٹیموں میں ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش، کینیا اور عراق کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو لاہور کے الحمرا اوپن ائیر تھیٹر میں ہوئی تھی۔ تقریب میں کبڈی لیگ کی 10 ٹیموں گجرات واریئرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈرز، ساہیوال بلز، کراچی زور آورز، اسلام آباد آل اسٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیر دلز، کشمیر جانباز اور ملتان سکندرز کے مالکان، آفیشلز اور کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ اس رنگا رنگ تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنسنز سے حاضرین بھی خوب محظوظ ہوئے۔

XS
SM
MD
LG