روس کے شہر سوچی میں جاری سرمائی اولمپکس 2014ء میں واحد پاکستانی ایتھلیٹ محمد کریم نے مردوں کے اسکیئنگ ’جائنٹ سلالوم الپائن‘ مقابلوں میں قابل ذکر پوزیشن تو حاصل نہ کرسکے لیکن کھیلوں کے ان بڑے مقابلوں میں شرکت سے ان کی حوصلہ افزائی اور ان میں پاکستان کا نام ضرور شامل ہوسکا۔
ان مقابلوں میں شریک 108 ایتھلیٹس میں سے محمد کریم 71 ویں پوزیشن پر رہے جب کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ہمانشو ٹھاکر ان سے ایک درجے پیچھے جگہ بنا سکے۔
ان مقابلوں میں امریکہ کے ٹیڈ لیگٹی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
محمد کریم سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ اس سے قبل 2010ء میں کینیڈا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں محمد عباس نے جائنٹ سلالوم مقابلوں میں شرکت کی تھی اور وہ 79 ویں پوزیشن حاصل کر سکے تھے۔