پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سناواں میں جمعہ کو پیش آیا۔
مرنے والوں میں ایک 25 سالہ خاتون جب کہ ایک سال کی عمر سے لے کر 14 سال تک کی عمر کے پانچ بچے شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس گھر میں مقیم دو بھائی روم کولر کے لیے شیٹیس تیار کرتے تھے اور بظاہر یہ آگ لکڑی اور پلاسٹک کے خام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
امدادی کارکنوں اور آگ بجھانے والے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پا لیا اور یہاں سے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔