رسائی کے لنکس

بن لادن کی ہلاکت، سینیٹ دو روزہ بحث کا آغاز


بن لادن کی ہلاکت، سینیٹ دو روزہ بحث کا آغاز
بن لادن کی ہلاکت، سینیٹ دو روزہ بحث کا آغاز

وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی سویلین حکومت اور چاق و جوبند فوج پوری طرح تیار ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو ہرگز قومی خود مختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہ سمجھا جائے ۔

امریکی فورسز کی کارروائی میں ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور اس پورے معاملے پر بظاہر حکومت پاکستان کے مبہم موقف پر بدھ کوسینٹ کے اجلاس میں اراکین نے پیپلز پارٹی کی زیرقیادت مخلوط حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام صورت حال پر ایک واضح بیان دیا جائے۔

اراکین سینٹ نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں اُٹھائے جانے والے سوالات اور پاکستان پر کی جانے والی تنقید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ساری صورت حال پر ایوان میں مفصل بحث کرانے کا مطالبہ کیا جسے منظور کر لیا گیا اور اس بحث کے آغاز پر وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھرپور انداز میں حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے پر قومی اتفاق رائے موجود ہے اور پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر ادارے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثرپیش رفت کر رہے ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے پانچ ہزار سے زائد اہلکاروں نے اپنی جانیں دیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ گذشتہ 10 سالوں کے دوران القاعدہ کے تقریباً 40 اہم ارکان کو پاکستان کے سراغ رساں اداروں نے گرفتار کرکے اس تنظیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیکن اراکین سینٹ کی اکثریت نے فردوس عاشق اعوان کے اس بیان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی کئی سوالات کا جواب دیا جانا ضروری ہے ۔

وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی سویلین حکومت اور چاق و چوبند فوج پوری طرح تیار ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو ہرگز قومی خود مختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہ سمجھا جائے ۔

XS
SM
MD
LG