رسائی کے لنکس

سینیٹ انتخابات: حفیظ شیخ کو شکست، یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے جیت گئے

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ حکمراں اتحاد کے اُمیدوار عبدالحفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔ حکومت نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

16:34 3.3.2021

حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے پر تنقید

سینیٹ الیکشن: حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے پر تنقید
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:07 0:00

16:45 3.3.2021

بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل

بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مقررہ وقت سے قبل ہی مکمل ہو گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے تمام 65 ارکان نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر لیا ہے۔ اسمبلی کا آخری ووٹ میر حمل کلمتی نے کاسٹ کیا۔

17:00 3.3.2021

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے ایوانِ بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے ہونے والی پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی دو، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 جب کہ سندھ اسمبلی سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے بدھ کو ووٹنگ ہوئی۔ پنجاب اسمبلی سے پہلے ہی 11 ارکان بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔

بلوچستان کے تمام 65 ارکان نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ لیکن قومی اسمبلی کے 342 میں سے 341 ارکان کو ووٹ ڈالنا تھا تاہم جماعتِ اسلامی کے رکن اکبر چترالی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

اسی طرح سندھ اسمبلی میں 168 میں سے 167 نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جب کہ جماعتِ اسلامی کے رکن عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 145 ہے اور مقررہ وقت تک صرف 116 ارکان نے ہی ووٹ کاسٹ کیا۔ اسمبلی ہال میں اب بھی کئی ارکان موجود ہیں جنہیں الیکشن کمیشن کے حکام نے ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے۔

18:04 3.3.2021

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ووٹنگ مکمل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور تمام 145 ارکان نے ووٹ کاسٹ کر دیے ہیں۔

بیشتر ارکان مقررہ وقت شام پانچ بجے تک اسمبلی میں موجود تھے اور ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے جس کے باعث الیکشن کمیشن نے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے وقت دیا تھا۔ سینیٹ کے لیے آخری ووٹ رکنِ اسمبلی شہرام خان تر کئی نے کاسٹ کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG