رسائی کے لنکس

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت علمی اپنائی جائے گی


جنرل خالد شمیم وائیں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
جنرل خالد شمیم وائیں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

مسلح افواج نے آئندہ عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن سے تعاون کے معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں کی قیادت میں منگل کو ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

سرکاری بیان کے مطابق اس اجلاس میں افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ عسکری کمانڈروں کے اس اجلاس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورت حال سے متعلق اُمور پر بھی غور کیا گیا۔

مسلح افواج نے آئندہ عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن سے تعاون کے معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

پاکستانی فوج اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کو یہ یقین دہانی کرا چکی ہے کہ انتخابات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

آئندہ انتخابات مئی میں متوقع ہیں لیکن تاحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن الیکشن کمیشن سمیت دیگر ادارے کو عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ سکیورٹی کے خدشات آئندہ الیکشن کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں۔
XS
SM
MD
LG