رسائی کے لنکس

سارک کانفرنس میں مودی کو شرکت کی دعوت دیں گے: پاکستان


پاکستان کی میزبانی میں سارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد 2016 میں بھارت کے بائیکاٹ اور افغانستان، بنگلہ دیش اور نیپال کی معذرت کے بعد سے نہیں ہو سکا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے سربراہی اجلاس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

سارک کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات سن 2016 میں پاکستان میں ہونے والی 19 ویں سربراہی کانفرنس کے وقت سے مسائل کا شکار ہیں۔ یہ کانفرنس بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث منسوخ کر دی گئی تھی، کیونکہ افغانستان، بنگلہ دیش اور بھوٹان نے بھی شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھاتا ہے تو پاکستان اس کے جواب میں دو قدم آگے بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، بھارتی وزیر اعظم کے خط میں جواب میں یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح بدھ کے روز کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کی سکھ کمیونٹی کو ویزے کے بغیر پاکستان میں اپنی مقدس مذہبی زیارت گاہوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی میڈیا کو آزادانہ کوریج کو اجازت دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG