رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں اسکول پرنسپل قتل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں منگل کی صبح مسلح افراد نے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نذیر احمد مری اپنی گاڑی میں جوں ہی ارباب کرم خان روڈ پر کلی شیخان اسکول کے قریب پہنچے وہاں گھات لگائے بیٹھے موٹر سائیکل سواروں نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اساتذہ کو ہدف بنا کر قتل کرنے کے اس تازہ ترین واقعے کے خلاف اسکول کے طلبا نے شدید احتجاج کیا۔

مشتعل طلبا نے مختلف علاقوں بالخصوص شہر کی مصروف سریاب روڈ

پر عمارتوں کے شیشے توڑ دیے اور ٹائر جلا کر سڑکوں پر ٹریفک معطل کر دی۔

آل گورنمٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے نذیر احمد مری کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اساتذہ تنظیم کے عہدے داروں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تین روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو تمام سرکاری اسکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

بلوچستان میں جاری تشدد کے لہر کے دوران اعلیٰ تعلیم سے وابستہ پروفیسروں سمیت متعدد اساتذہ کو ہدف بنا کر ہلاک کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG