پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ پشتون آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں معمول کی گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کا پیچھا کیا۔
لیکن کچھ فاصلے پر موجود مشکوک افراد کے دو دیگر ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں کی مزید اضافی نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔
کوئٹہ کے پشتون آباد ہی کے علاقے میں گزشتہ ہفتے بھی پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
بلوچستان میں حالیہ ہفتوں میں تشدد کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔