رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک


پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں اتوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی عبدالواحد نے بتایا کہ یہ واقعہ سرکی روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ایک دکان میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ہلاک ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق شیعہ ہزارہ برادری سے ہے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔

دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یہ واقعہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ آمد سے محض چند گھنٹوں قبل پیش آیا۔ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد صوبہ بلوچستان، بالخصوص اس کے دارالحکومت میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینا اور اس میں بہتری کے لیے سیاسی و دیگر رہنماؤں سے مشاورت کرنا ہے۔

حالیہ مہینوں میں کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں سکیورٹی فورسز کے علاوہ شعیہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر مہلک حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG