پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر لطیف کھوسہ نے اپنا استعفیٰ صدر آصف علی زرداری کو پیش کردیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق انھوں نے یہ استعفیٰ صدر سے کراچی میں ملاقات میں پیش کیا۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں نئے گورنر کے حوالے سے مخدوم احمد محمود کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے صدر زرداری کی طرف سے اس عہدے کی پیش کش قبول کی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ مخدوم احمد محمود جلد ہی اس عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
مخدوم احمد محمود کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے تھا لیکن صدر زرداری کی طرف سے گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے قبل انھوں نے اپنی جماعت کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔