رسائی کے لنکس

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات پر ایشیا میں تشویش ہے: بلنکن

جمعے کو لاؤس میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے دوران بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن سفارت کاری کے ذریعے صورتِ حال کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

18:42 11.10.2024

اسرائیل کو 'بے گناہوں کا قتل بند' کرنا چاہیے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو "بے گناہ لوگوں کا قتل بند" کرنا چاہیے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعے کو ترکمانستان میں انٹرنیشنل میٹنگ کی سائیڈ لائن پر روس کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل کے مشرقِ وسطیٰ میں اقدامات کو امریکہ اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران نواز لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے اور جمعرات کو بیروت میں اسرائیل کے ایک حملے میں لبنانی حکام کے مطابق 22 افراد کو ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان میں آپریشنز کا مقصد ان لاکھوں رہائشیوں کی گھروں کو واپسی یقینی بنانا ہے جنہیں ایک سال کے دوران شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے باعث گھر چھوڑنا پڑا۔

18:30 11.10.2024

مشرقِ وسطیٰ میں تنازع بڑھنے کے امکانات پر ایشیا میں تشویش ہے: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازع بڑھنے کے امکانات پر ایشیا میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹر' کے مطابق جمعے کو لاؤس میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے دوران بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن سفارت کاری کے ذریعے صورتِ حال کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس سمٹ کا اہم موضوع مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے گرد ہی تھا۔

اینٹی بلنکن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ کی اہم توجہ ان تنازعات کو پھیلنے سے روکنا ہے اور ہم ہر روز اس پر کام کر رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ڈیٹرنس اور ڈپلومیسی کے ذریعے بہت محنت کر رہے ہیں تاکہ اسے ہونے سے روکا جا سکے۔ ان کے بقول غزہ میں بچوں، عورتوں اور مردوں کی حالتِ زار کے بارے میں ہمیں گہری تشویش ہے۔

16:00 11.10.2024

بیروت پر اسرائیلی حملے جاری

15:53 11.10.2024

سوئیڈن میں اسرائیلی ٹارگٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری

سوئیڈن کی پولیس نے کہا ہے کہ وہ گوتھنبرگ شہر میں ایک اسرائیلی ٹارگٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق سوئیڈن کے قومی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ یونٹ اسرائیلی ڈیفنس الیکٹرانس فرم البٹ سسٹمز کا تھا۔

پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے اور مشتبہ اقدامِ قتل اور اسلحے سے متعلق جرائم کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اگرچہ پولیس کی جانب سے کمپنی کی شناخت نہیں کی گئی۔ لیکن ایلبٹ سسٹمز سوئیڈن کے سی ای او ٹوبیان وینبرگ نے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ جمعرات کو اس کی حدود کے باہر ایک واقعہ پیش آیا جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG