رسائی کے لنکس

ایم کیوایم کا وفاق میں تحریکِ انصاف کی حمایت کا اعلان


خالد مقبول صدیقی، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
خالد مقبول صدیقی، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

اس فیصلے کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ ایم کیوایم پاکستان نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے نئی وفاقی حکومت کی تشکیل کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھا تجربہ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی موجودہ صورت حال میں ایم کیو ایم کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جانے کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت میں حکومت کی مخالفت زیر غور نہیں ہے۔

اس سے پہلے خبروں میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے جمعرات کے روز آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی تھی لیکن اب ایم کیو ایم کی طرف جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی، البتہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مظاہرے کرے گی۔

XS
SM
MD
LG