اسلام آباد —
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے لگ بھگ 8700 شہری مختلف ملکوں کی جیلوں میں قید ہیں۔
قومی اسمبلی میں بدھ کو وزیر حنا کھر نے ایک تحریری بیان میں ایوان کو بتایا کہ سب سے زیادہ پاکستانی قیدی بھارت، افغانستان، چین اور عمان کی جیلوں میں ہیں۔
بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 403 تین ہے جب کہ عمان میں 347، افغانستان میں 315 اور چین کی جیلوں میں پاکستان کے 264 شہری بند ہیں۔
وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں بیرون ملک زیرحراست قیدیوں کے جرائم کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں یہ افراد قید ہیں وہاں کے حکام سے پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار اپنے شہریوں کے مسائل کے حل اور وطن واپسی کی راہ تلاش کرنے کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔