پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر منگل کو تاجکستان پہنچے۔
اس دورے کے دوران وہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کو دورے کی دعوت تاجکستان کے صدر نے دی تھی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور تاجکستان کی سیاسی قیادت تجارت، اقتصادیات، انسانی وسائل اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچپسی کے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔
اس دورے میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، ٹیکسٹائل و صنعت کے وزیر عباس آفریدی اور خارجہ اُمور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس موقع پر تاجکستان، کرغزستان، پاکستان اور افغانستان کے لیے وسطی اور جنوبی ایشیا میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کاسا 1000 پر بھی بات ہو گئی۔
اس مجوزہ منصوبے کے تحت 1000 کلومیڑ طویل ٹرانسمیشن لائینز کے ذریعے تاجکستان اور کرغزستان سے پاکستان اور افغانستان کو بجلی فراہم کی جانی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 1991ء میں آزادی حاصل کرنے والے ملک تاجکستان سے سب سے پہلے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔
دریں اثناء پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا ہے۔
پاکستانی فوج نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے اور یہ دورہ اسی تناظر میں منسوخ کیا گیا۔